تصاویر:اوپر سے پھینک کر منگوائی گئی چابی خاتون کے چہرے میں پیوست

رینی کو جب چابی بھولنے کا احساس ہوا تو اس نے اپنی دوست ، جو اس کے گھر پر ہی تھی، فون ملایا اور چابی نیچے پھینکنے کا کہا/ فوٹو برطانوی میڈیا
رینی کو جب چابی بھولنے کا احساس ہوا تو اس نے اپنی دوست ، جو اس کے گھر پر ہی تھی، فون ملایا اور چابی نیچے پھینکنے کا کہا/ فوٹو برطانوی میڈیا

وہ لوگ جو اپنے گھروں کی بالائی منزل پر رہتے ہیں، اکثر و بیشتر اپنی چیزیں اوپر بھول جانے کے باعث گھر والوں سے پھینک کر نیچے منگواتے ہیں لیکن کئی مرتبہ جلد بازی اور سستی انسان پر بھاری پڑ جاتی ہے اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں 24 سالہ کینیڈین خاتون کے ساتھ ہوا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق  کینیڈا کے علاقے سڈبری کی 24 سالہ رینی  اپنے اپارٹمنٹ سے ایک مقامی فاسٹ فوڈ شاپ پر جانے کے لیے نکلی لیکن جلد بازی میں گاڑی کی چابی اوپر ہی بھول گئی۔

رینی کو جب چابی بھولنے کا احساس ہوا تو اس نے اپنی دوست ، جو اس کے گھر پر ہی تھی، فون ملایا اور چابی نیچے پھینکنے کا کہا۔

دوست نے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے جب چابی اس کی جانب پھینکی تو وہ اسے کیچ کرنے میں ناکام رہی اور چابی ہاتھ میں آنے کے بجائے اس کے چہرے پر جالگی اور اس کا دھاتی حصہ چہرے کے اندر  پیوست ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ منظر دیکھ کر اس کی دوست بری طرح سے گھبرا گئی اور فوری طور پر ایمبولینس طلب کرکے اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر اس کا سی ٹی اسکین کرکے پلاسٹک سرجن کو بلایا۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا

سی ٹی اسکین سے معلوم ہوا کہ چابی اس کی آنکھ کے نیچے ناک کے اندرونی نتھنے کی ہڈی کے ڈیڑھ انچ اندر تک جاکر گھسی ہے۔

تاہم پلاسٹک سرجن نے کامیاب آپریشن کرکے چابی کو رینی کے چہرے سے نکال لیا اور اب وہ مکمل صحتیاب ہیں۔

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا


مزید خبریں :