کھیل
Time 01 فروری ، 2023

پاکستان نے فلسطین کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا

فوٹو: پاکستان بیس بال فیڈریشن
فوٹو: پاکستان بیس بال فیڈریشن

پاکستان بیس بال ٹیم نے فلسطین کو ہراکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا، فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین بیس بال چیمپین شپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں پاکستان اور فلسطین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فائنل یکطرفہ رہا جس میں پاکستان نے 3 کے مقابلے میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

فاتح ٹیم نے تائیوان میں ہونے والی ایشین بیس بال چیمپین شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا، ایشین چیمپین شپ مارچ میں شیڈولڈ ہے ، یہ بیس بال ورلڈ کپ کا کوالفئینگ ایونٹ بھی ہے۔

فائنل کے مہمان خصوصی وفاقی وزیراحسان الرحمان مزاری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم تھے ۔

مزید خبریں :