01 فروری ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابقہ ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شاندانہ گلزار کے خلاف اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شاندانہ گلزار کے خلاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداروں کے خلاف اکسانے پر اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 153 اے، 124 اے اور 505 کی دفعات شامل کی گئی ہیں، یہ دفعات بغاوت، اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے سے متعلق ہیں۔