پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

بلوچستان: رقم کی عدم ادائیگی، پمپ مالکان نے کچر ا اٹھانیوالی گاڑیوں کا تیل بند کردیا

ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں: حکام/ فائل فوٹو
ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں: حکام/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

20کروڑ کی رقم نہ ملنے پرپیٹرول پمپ مالکان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کا تیل بند کردیا  جس سے کوئٹہ میں کچرا اٹھانے کی سروس معطل ہوگئی۔

حکام کے مطابق ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں۔

اس کے علاوہ ایک سال قبل ریٹائر ہونے والے 50 ملازمین کو واجبات ابھی تک نہیں مل سکے۔

مزید خبریں :