کچھ کچھ ہوتا ہے کے 'چھوٹے سردار' کی شاہ رخ سے ملاقات، تصویر وائرل

کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا/ فائل فوٹو
کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا/ فائل فوٹو

1998 میں ریلیز ہوئی بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں شاہ رخ خان سیاہ شرٹ اور سیاہ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جب کہ پرزان نے سیاہ کوٹ کے ساتھ مہرون رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔

اگلی تصویر  ماضی کی ہے جو کہ فلم کے سیٹ پر لی گئی تھی جس میں بالی وڈ کنگ نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔

پرزان نے کیپشن میں لکھا کہ 'پرزان کی پٹھان سے ملاقات'۔

خیال رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔

پرزان اب شادی شدہ ہیں جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ اکثر تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

پرزان کی کچھ دیگر تصاویر ملاحظہ کیجیے:


مزید خبریں :