پشاور ائیرپورٹ پر کارروائیاں، 100 تولے سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترجمان کسٹمز کے مطابق دو علیحدہ چھاپوں میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی: ترجمان کسٹمز۔ فوٹو فائل
ترجمان کسٹمز کے مطابق دو علیحدہ چھاپوں میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی: ترجمان کسٹمز۔ فوٹو فائل

کسٹمز حکام نے پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ پر بڑی تعداد میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق دو علیحدہ چھاپوں میں سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے مسافروں سے 100 تولے سونا برآمد کیا گیا، سونا ویسلین کی ڈبیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق باچا خان ائیر پورٹ پر ایک اور کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :