کھیل
Time 02 فروری ، 2023

نکاح کی تیاریاں شروع، شاہین شاہ اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی: خاندانی ذرائع/ فائل فوٹو
شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی: خاندانی ذرائع/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی کا نکاح کل بروز جمعہ 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوگا۔

اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور انشاکا ابھی نکاح ہو رہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔

اب رپورٹس سامنے آئی ہیں شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لیے شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان سہیل وڑائچ نے دوران انٹرویو شاہین کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی اور رشتہ طے ہونے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہین نے اللہ کا شکر اداکیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ ’میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی‘۔

مزید خبریں :