02 فروری ، 2023
اداکارہ سارہ علی خان اور بھارتی کرکٹر شبمن گل کے آپس میں تعلقات کے حوالے سے سامنے آنے والی افواہوں کی تصدیق یا تردید تو تاحال نہیں ہو سکی ہے تاہم سارہ اور شبمن کیلئے لگائے جانیوالے نعروں پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے اسٹیڈیم میں’ سارہ بھابھی ‘کے نعرے لگائے گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اسٹیڈیم میں باؤنڈری کے پاس کھڑے شبمن گل کو دیکھ کر شائقین کرکٹ زور زور سے’ ہماری بھابھی کیسی ہو سارہ بھابھی جیسی ہو 'کے نعرے لگا رہے ہیں۔
جس کے جواب میں کوہلی پہلے شائقین کرکٹ کو دیکھتے ہیں اور بعد ازاں اور زور سے نعرے لگانے کیلئے اشارے کرتے ہیں۔
دوسری جانب شبمن گل کو ان نعروں پر کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کرتے دیکھا گیا۔