پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

کوہاٹ: انڈس ہائی وے پر حادثہ، تین خواتین اور دو بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں— فوٹو: فائل
جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں— فوٹو: فائل

کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب وین اور ٹریلر میں ٹکر کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حادثے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :