Time 03 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے ہوٹل کا ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟

ہفتے کے عام دنوں میں حویلی کے فورٹ روم کے ایک کمرے کا سستا ترین کرایہ 23 ہزار بھارتی روپے ہے/ فائل فوٹو
ہفتے کے عام دنوں میں حویلی کے فورٹ روم کے ایک کمرے کا سستا ترین کرایہ 23 ہزار بھارتی روپے ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی بھارتی شہر جیسلمیر  کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں 6 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا گڑھ پیلس صحرائے تھر میں واقع ہے جہاں حویلی  میں موجود خوبصورت گارڈن، تالاب اور شاہی انداز میں تیار کیے گئے کمرے خواب ناک منظر پیش کرتے ہیں، یہ حویلی میں 83 کمروں ، دو گارڈن اور صحن پر مشتمل ہے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ہفتے  کے عام دنوں  میں حویلی کے فورٹ روم  کے ایک کمرے کا  سستا ترین کرایہ 23 ہزار بھارتی روپے جب کہ ویک اینڈ پر ان کمروں  کا ایک رات کا کرایہ 36 ہزار بھارتی روپے ہے۔

دوسری جانب   اس حویلی کے مہنگے ترین کمروں کے  ایک رات کا کرایہ 76 بھارتی روپے (ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ہے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

بھارتی میڈیا کے مطابق سرھارتھ اور کیارا کی شادی سوریا گڑھ پیلس میں 4 سے 6 فروری کے درمیان منعقد کی جائے گی، تاہم  بالی وڈ جوڑی کی شادی کیلئے حویلی  کی بکنگ 4 سے 11 فروری تک بکنگ ہوچکی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک مہمانوں کاشادی کے بعد بھی کئی دن تک حویلی میں قیام کا ارادہ ہے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل


مزید خبریں :