Time 03 فروری ، 2023
کھیل

شاہین کا شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح ہوگیا

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی  انشا کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔

شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔

فوٹو: اسکرین  گریب
فوٹو: اسکرین  گریب

تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔

مزید خبریں :