03 فروری ، 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی محکمہ خارجہ کے مشیر ڈارک شولے نے ملاقات کی ۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی ملاقات میں مشیر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے، پشاورمیں ہونے والے بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے بحالی کی جانب پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔