Time 04 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید کے ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے: قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر دہشتگردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی آنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے ، نفرت نہیں ، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں ۔

مزید خبریں :