04 فروری ، 2023
سابق وفاقی وزیر و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خود پر تشدد کی تردید کردی۔
عدالت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر کسی نے تشدد نہیں کیا لیکن مجھے جگائے رکھا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔