04 فروری ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے والوں سے ناراض ہوگئے۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا، میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا، بغیر کسی شرم کے لوگ سوشل میڈیا پر چیزیں شیئر کرتے رہے۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ میں سب سے پھر درخواست کروں گا کہ ہماری فیملی سے تعاون کریں، ہمارا یادگار دن نہ خراب کریں۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کا گزشتہ روز کراچی میں نکاح ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔