04 فروری ، 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔
بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنادیا گیا۔
اس حوالے سے تقریب کا انعقاد آئی جی بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا جس میں نسیم شاہ کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی کے پی پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا جاچکا ہے۔