Time 04 فروری ، 2023
دنیا

افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنیوالا لیکچرار گرفتار

گزشتہ سال دسمبر میں اسماعیل مشعل نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاجاً ٹی وی پر اپنی ڈگری اور سرٹیفکیٹس پھاڑ کر پھینک دیے تھے— فوٹو: فائل
گزشتہ سال دسمبر میں اسماعیل مشعل نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاجاً ٹی وی پر اپنی ڈگری اور سرٹیفکیٹس پھاڑ کر پھینک دیے تھے— فوٹو: فائل

افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف ٹی وی پر احتجاج کرنے والے یونیورسٹی لیکچرار کو گرفتار کرلیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق شعبہ صحافت کے معروف لیکچرار اسماعیل مشعل نے طالبان حکام کی طرف سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ سال دسمبر میں ٹی وی پر اپنی ڈگری اور سرٹیفکیٹس پھاڑ کر پھینک دیے تھے۔

اب طالبان حکومت نے یونیورسٹی لیکچرار کو گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ افغان وزارت اطلاعات و ثقافت کے وزیر عبدالحق حماد نے جاری بیان میں لیکچرار کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیکچرار کافی عرصے سے اشتعال پھیلانے میں مصروف تھے اس لیے سکیورٹی اداروں نے تفتیش کے لیے انہیں گرفتارکیا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں اسماعیل مشعل کو کابل میں راستے میں ملنے والے شہریوں کو کتابیں پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :