کھیل
Time 04 فروری ، 2023

پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے سرفراز اوربابر سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے

شاہد آفریدی،کامران اکمل، محمد حفیظ بھی کوئٹہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
شاہد آفریدی،کامران اکمل، محمد حفیظ بھی کوئٹہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) نمائشی میچ کیلئے سرفرازاحمد اوربابر اعظم سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا نمائشی میچ کل کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، نمائشی میچ کل پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔

 نمائشی میچ کیلئے سرفرازاحمد اوربابر اعظم سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی،کامران اکمل، محمد حفیظ بھی کوئٹہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں، ان کے علاوہ معین خان، ارشد خان، نسیم شاہ اور اعظم خان بھی کراچی سے کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کل کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کیلئے اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ہونے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے میدان سج گیا، تیاریاں اور انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

میچ کیلئے پچ بھی تیار ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :