دنیا
Time 05 فروری ، 2023

امریکا میں چڑیا گھر سے بندر چوری ہوگئے

ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے/ فوٹو ڈلاس چڑیا گھر/ اے پی
ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے/ فوٹو ڈلاس چڑیا گھر/ اے پی

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس چڑیا گھر سے  چوری ہونے والے بندوں کی جوڑی کو بازیاب کروالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر سے بندر کے ایک جوڑے کو چرانے کے الزام میں ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس بندر کی نسل کو تمرین بندر کہتے ہیں اور یہ قد میں ایک گلہری جتنے ہوتے ہیں۔ 

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈلاس چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بندروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بیلا اور فن کل رات چڑیا گھر میں اپنے بوری نما گھونسلے میں آکر بہت خوش تھے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے مزید لکھا کہ ہمارے ڈاکٹر اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں نے دونوں بندروں کا طبی معائنہ کیا ہے، بندروں کا تھوڑا سا وزن کم ہونےکے علاوہ ان پر چوٹ کے کوئی آثار نہیں دکھائی دیے ہیں۔

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم پر جانوروں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی ضمانت 25 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل چڑیا گھر سے چوری ہونے والے تیندوے اور لنگور کا بھی الزام اسی ملزم پر لگایا گیا ہے۔

مزید خبریں :