Time 05 فروری ، 2023
کھیل

ویڈیو: مسلمان بھارتی کرکٹرزکا تلک لگانے سے انکار، بھارتیوں نے نشانے پر رکھ لیا

سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت بھارتی اسکواڈ کی ہوٹل استقبال کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے/اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت بھارتی اسکواڈ کی ہوٹل استقبال کی ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے/اسکرین گریب

 بھارتی بولرز محمد سراج اور عُمران ملک ہوٹل استقبالیے کے دوران ماتھے پر تلک لگانے سے انکار  پر  تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما سمیت بھارتی اسکواڈ کی ہوٹل استقبال کی ویڈیو تیزی سے  شیئر کی جارہی  ہے جس میں ہوٹل انتظامیہ سے ایک خاتون  بھارتی کھلاڑیوں کی ہوٹل میں انٹری کے وقت ان کے ماتھے پر تلک لگاتے دیکھی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اس دوران محمد سراج اور عُمران ملک سمیت دیگر بھارتی کھلاڑیوں نے ماتھے پر تلک لگانے سے گریز کیا لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مسلمان بولرز کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر نے محمد سراج اور عُمران ملک کو بالخصوص تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’استقبال کے دوران محمد سراج اور عُمران ملک نے ماتھے پر تلک نہیں لگوایا دونوں پاکستان نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہیں،  عالمی سطح کے کھلاڑی بننے کے بعد بھی وہ اپنے مذہب کے متعلق سخت گیر ہیں'۔

جس کے جواب میں پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ وکرم راٹھور اور ہری پرساد موہن نے بھی تلک نہیں لگوائے لیکن سریش اور  دیگر دائیں ہاتھ کے بھارتی اکاؤنٹس نے مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عُمران ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


مزید خبریں :