پاکستان
Time 06 فروری ، 2023

پرویز مشرف کی میت شام کو پاکستان پہنچے گی، تدفین کراچی میں ہونے کا امکان

میت پاکستان لانے والا خصوصی طیارےکے سہ پہر کو پاکستان روانگی کا امکان ہے/ فائل فوٹو
 میت پاکستان لانے والا خصوصی طیارےکے سہ پہر کو پاکستان روانگی کا امکان ہے/ فائل فوٹو

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کی دبئی سے پاکستان روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

سفارتی حکام کے مطابق سابق صدر کی میت کو لے کر خصوصی طیارہ رات میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، طیارہ شام 7 بجے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طیارے میں سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، صاحبزادے بلال مشرف اور صاحبزادی بھی ساتھ آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کی تدفین کراچی میں کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل پرویز مشرف کی میت المکتوم ائیرپورٹ سے آج صبح 11 بجے روانہ ہونا تھی۔

دوسری جانب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سفارتی حکام کے مطابق دبئی قونصل خانے نے میت منتقل کرنے کیلئے این او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :