Time 07 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نےشوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر سنگین الزامات لگادیے۔

گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔

تاہم والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔

راکھی نے عادل درانی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ عادل جھوٹ کا پتلا ہے، عادل نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ اس لڑکی کو بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی ابھی بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے، میں عادل کو ابھی بھی میڈیا میں لائی تھی اب میں ہی آپ سب کے پیر پڑتی ہوں اسے اسٹار نہ بناؤ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عادل نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کی وجہ سے مجھ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

راکھی کا کہنا تھا کہ عادل نے آخر کا فیصلہ کرلیا ہے کی وہ تنو کے ساتھ رہے گا، کل اس نے  مجھے بول دیا کہ میں تمہیں چھوڑ کر تنو کے پاس جا رہا ہوں ،میں اب اس کے ساتھ رہوں گا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عادل مجھے چھوڑ کر چلا گیا ہے اب میں میڈیا کے ساتھ سب کچھ شیئر کروں گی۔

اداکارہ  نے عادل پر اپنی ماں کی موت کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اگر انہیں بروقت طبی امداد دی جاتی تو وہ آج زندہ ہوتیں۔

راکھی نے عادل پر الزام لگایا کہ میری ماں اسپتال میں دم توڑ رہی تھی، عادل کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے ہونے کے باوجود اس نے مجھے پیسے نہیں دیے.، میری ماں عادل خان درانی کے وجہ سے مرگئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں نام بنانے کے لیے عادل نے مجھے سیڑھی بنایا،میرے بہت سارے پیسے بھی لیے،میں عدالت میں سب کچھ بتاؤں گی۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھی،تاہم گزشتہ ماہ کے آخر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :