07 فروری ، 2023
کراچی: جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامےکی شوٹنگ کے دوران جھگڑے کے بعد علاقہ مکینوں نے اداکاروں اور شوٹنگ اسٹاف پر حملہ کردیا ۔
پولیس کے مطابق علاقہ مکین چاہتے تھے کہ ان کے علاقے میں شوٹنگ نہ کی جائے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ناخوشگوار واقعے کے دوران اداکار اور دیگر اسٹاف سے بدتمیزی کی گئی جس پر دو افراد کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔