دنیا
Time 07 فروری ، 2023

2001 سے لے کر اب تک دنیا بھر میں آنیوالے تباہ کن زلزلے

آئیے جانتے ہیں کہ 2001 سے لے کر اب تک خطرناک زلزلے کون سے تھے اور ان میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ فوٹو اے ایف پی
آئیے جانتے ہیں کہ 2001 سے لے کر اب تک خطرناک زلزلے کون سے تھے اور ان میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ فوٹو اے ایف پی

ان دنوں شام اور ترکیہ  دنیا کی بدترین قدرتی آفت میں سے ایک زلزلے سے نبردآزما ہیں جن میں 4 ہزار سے زائد افراد محض دو دنوں میں لقمہ اجل بن گئے۔

پیر کے روز ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے تباہ کاریاں جاری ہیں اور آفٹر شاکس بھی آرہے ہیں جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوا جارہا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ 2001 سے لے کر اب تک خطرناک زلزلے کون سے تھے اور ان میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

22 جون 2022

افغانستان میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے نے 1100 سے زائد افراد کی جان لی۔

14 اگست 2021

7.2 شدت کا زلزلے ہیٹی میں آیا جس سے کئی عمارتیں زمین بوس ہوئیں، اس زلزلے میں 2200 سے زائد افراد جان سے گئے۔

28 ستمبر 2018

انڈونیشیا میں 7.5 شدت کے زلزلے نے 4 ہزار 300 سے زائد افراد کی جان لی۔

25 اپریل 2015

نیپال میں آئے زلزلے نے 8 ہزار 800 سے زائد افراد کی جان لی، اس زلزلے کی شدت 7.8 تھی۔

11 مارچ 2011

جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر 9 شدت کے زلزلے کے باعث سونامی آیا جس سے 20,000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

12 جنوری 2010

ہیٹی کا یہ زلزلہ اب تک کا خطرناک ترین زلزلہ قرار دیا جاتا ہے جس میں 3 لاکھ 16 ہزار افراد لقمہ اجل بنے۔ ہیٹی کا یہ زلزلہ 7 شدت کا تھا جس نے سب تہس نہس کردیا تھا۔

12 مئی 2008

7.9 شدت کے زلزلے نے چین کے 87 ہزار 500 افراد کی جان لی۔

26 مئی 2006

انڈونیشیا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے 5 ہزار 700 افراد کی موت ہوئی۔

8 اکتوبر 2005

پاکستان کے علاقے مظفر آباد، آزاد کشمیر، پنجاب، کے پی کے علاقوں میں آنے والے 7.6 کے زلزلے نے 80 ہزار سے زائد افراد کی جان لی۔

26 دسمبر 2004

انڈونیشیا میں 9.1 شدت کے زلزلے نے بحر ہند میں سونامی کو جنم دیا جس سے درجن بھر ممالک میں 230,000 افراد ہلاک ہوئے۔

26 دسمبر 2003

ایران کے جنوب مشرقی حصے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 50,000 افراد ہلاک ہوئے۔

26 جنوری 2001

بھارت کے گجرات میں 7.7 شدت کے زلزلے سے 20,000 افراد ہلاک ہو ئے۔

مزید خبریں :