07 فروری ، 2023
بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’اب ہماری پرمیننٹ بکنگ ہو گئی ہے۔‘‘
انہوں نے لکھا کہ آگے سفر کیلئے ہمیں آپ سے محبتوں اور دعاؤں کی امید ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں ہوئی، دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے ہوا ہے۔
شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بالی وڈ جوڑی کے خاندان کے افراد سمیت کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے ہوئے تھے جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔