08 فروری ، 2023
اسلام آباد پولیس کی خاتون ایس پی آمنہ بیگ نےکراچی کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار سے متاثر ہوکر ان کی اسکن کیئر روٹین پوچھ لی۔
خاتون پولیس افسر نے ٹوئٹر پر اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار سے سوال پوچھا کہ اپنی جلد کی دیکھ بھال کا طریقہ کار بتائیں۔
آمنہ بیگ کے سوال پر ہاظم بنگوار بھی جواب دیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر ہی دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا یہ ایک واحد راز ہے جو میں نے رکھا ہوا ہے۔
آمنہ بیگ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں مونا خان نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعی مجھے بھی یہ جاننے کا تجسس ہے۔
واضح رہے کہ ہاظم بنگوار اپنے اسٹائل، فیشن اور گلوکاری سے سوشل میڈيا پر خاصے مقبول ہیں۔