بھارت میں طوطا اپنی دُلہن لینے پہنچ گیا، دھوم دھام سے بارات

ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی/ فوٹو: بھارتی میڈیا
 ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی/ فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں طوطا طوطی کی منفرد شادی رچائی گئی جس میں ڈھول باجے کے ساتھ  باراتی اپنی دُلہنیہ لینے پہنچ گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ شادی ریاست مدھیہ پریش میں ہوئی ہے اور یہ ایک روایتی بھارتی شادی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں گاؤں والوں نے بھی شرکت کی اور ہندو رسومات کے مطابق شادی سے قبل دونوں پرندوں کی کنڈلی بھی ملائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باقاعدہ ڈھول باجے اور  باراتیوں کے ساتھ طوطی کو رخصت کیا گیا، جوڑے کیلئے پنجرے کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی کو بھی دُلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :