ویڈیو:’ ننھی مداح کو پٹھان پسند نہیں آئی‘، کنگ خان بھی چپ نہ رہ سکے

بالی وڈ فلم پٹھان کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے لیکن ایسے میں ایک بچی کی ویڈیو نے شاہ رخ خان کو ردعمل دینے پر مجبور کردیا/ فائل فوٹو
بالی وڈ فلم پٹھان کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے لیکن ایسے میں ایک بچی کی ویڈیو نے شاہ رخ خان کو ردعمل دینے پر مجبور کردیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  کی فلم ’ پٹھان ‘ جہاں ایک طرف ریکارڈ توڑ  بزنس کرتے ہوئے مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ رہی ہے  وہیں شاہ رخ کی ایک ننھی مداح ایسی بھی ہے  جسے بالی وڈ کنگ کی  فلم  پٹھان پسند نہیں آئی ۔

بالی وڈ  فلم پٹھان کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے لیکن ایسے میں ایک ایسی بچی کی  ویڈیو نے شاہ رخ خان کو ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔

بچی کے والد نے   ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو ٹیگ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بچی کے والد  بچی سے پوچھ رہے ہیں کہ  وہ کون سی فلم دیکھ کر آئی ہے اس پر  بچی نے اپنے ٹوٹے لفظوں میں پٹھان  فلم کا نام لیا۔

اس کے بعد والد کی جانب سے پوچھا گیا کیا آپ کو پسند آئی تو بچی نے نہ میں سر ہلایا۔

اس ویڈیو پر شاہ رخ خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اوہ! اب مجھے زیادہ محنت سے کام کرنا پڑے گا، نوجوان ناظرین کو ناراض نہیں کیا جاسکتا، دیش کے نوجوانوں کا سوال ہے۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں بچی کے والد  کو واضح کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ بچوں کے بارے میں نہیں جان سکتے شاید یہ رومانوی بچی ہو، اسے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دکھائی جائے۔

مزید خبریں :