Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

پمز سے صحت سہولت کارڈ کا ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف، کروڑوں کی خرد برد کا خدشہ

پچھلے سال پمز اسپتال میں 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیا گیا— فوٹو:فائل
پچھلے سال پمز اسپتال میں 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیا گیا— فوٹو:فائل

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  (پمز)  سے صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

صحت سہولت کارڈ کا تمام ریکارڈ ڈیٹا اکاؤنٹس سیکشن سے چوری ہوا۔ وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق کارڈ کے تحت کیا کیا ادائیگیاں کی گئیں، اب اس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

دواؤں اور طبی آلات کی مد میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا خدشہ  ہے۔ پچھلے سال پمز اسپتال میں 11 ہزار مریضوں کا علاج صحت سہولت کارڈ کے ذریعے کیا گیا۔

مزید خبریں :