Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے جوڈیشل افسران دینے سے معذرت کرلی

پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا کیسز ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےکیسزکا التوا مزید بڑھ جائے گا، رجسٹرار — فوٹو:فائل
پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا کیسز ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےکیسزکا التوا مزید بڑھ جائے گا، رجسٹرار — فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر  جوڈیشل افسران کی بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران تعیناتی سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے  لکھا کہ چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق الیکشن پرجوڈیشل افسران کی فراہمی سے قاصر ہیں، ہم بھاری دل کے ساتھ آپ سے معذرت کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں اِس وقت 13 لاکھ 12 ہزار سے زائد زیرالتوا کیسز ہیں، جوڈیشل افسران کی فراہمی سےکیسزکا التوا مزید بڑھ جائے گا۔

رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کے خط کے متن کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی جوڈیشل افسران کی کمی کاسامناہے، اس وقت پنجاب میں 825 جوڈیشل افسران کی کمی ہے اور الیکشن کمیشن کوجوڈیشل افسران کی فراہمی سےزیرالتواکیسزکی صورتحال مزیدخراب ہوگی۔

مزید خبریں :