Time 08 فروری ، 2023
کھیل

شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پہلے حارث روف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں— فوٹو: سامیہ خان انسٹا
پہلے حارث روف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں— فوٹو: سامیہ خان انسٹا

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کی مہندی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پہلے حارث روف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کو شاداب خان کے ہاتھ پرمہندی لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں سامیہ خان کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں شاداب خان کی شادی کی تیاریوں کے حوالے سے کچھ اشارے ملے تھے۔

یاد رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کی تھی۔ 

مزید خبریں :