Time 09 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

پسند کی شادی لڑکا کرے تو ٹھیک، لڑکی کو اس کی اجازت نہیں، مایا علی دوہرے معیار پر بول پڑیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ مایا علی پسند کی شادیوں کے معاملے پر معاشرے میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ معیار پر بول پڑیں۔

مایا علی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکار بلال اشرف کے ہمراہ شرکت کی جس میں انہوں نے پسند کی شادی کرنے کے حوالے سے معاشرے میں لڑکے کے لیے الگ اور لڑکی کے لیے الگ معیار پر  برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر لڑکا پسند کی شادی کررہا ہے تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لڑکی کرے تو اسے اس کی اجازت نہیں ہے۔

مایا علی نے کہا کہ کم از کم لڑکی سے شادی کے حوالے سے پوچھ تو لیں،کیوں کہ اس کی اجازت تو ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔

اس دوران بلال اشرف نے کہا کہ ہمارے والدین بھی پہلے سے اپنے دماغ میں بچوں کی شادی کے حوالے سے معاملات طے کر چکے ہوتے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے علاوہ مایا علی نے کہا کہ لڑکی کو بولا جاتا ہے کہ خبردار جینز پہنی تو،کبھی لڑکوں کو بھی بولیں، خبردار تم نے کبھی کسی لڑکی کو گزرتے ہوئے دیکھا تو۔

مزید خبریں :