’یہ بھولا ہے‘، عمران اشرف کو بیمار بزرگ خاتون نے مشہور کردار سے پہچان لیا

اداکار عمران اشرف نے اسپتال میں ایک  بیمار  عمر رسیدہ خاتون سے ملاقات کی جہاں خاتون نے اداکار کو  نجی ٹی وی ڈرامے کے کردار  ’بھولا‘ سے پہچان لیا۔

سوشل میڈیا پر  عمران اشرف کی بوڑھی خاتون سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بیمار خاتون بیڈ پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں خاتون کی رشتے دار نے ان سے عمران اشرف کو پہچاننے کا کہا جس پر بیمار خاتون نے اداکار کو پہچانتے ہوئے کہا کہ ’اقرا عزیز کے ڈرامے میں ‘جس پر اداکار عمران اشرف کہتے ہیں’ رانجھا رانجھا اقرا عزیز‘۔

بیمار خاتون نے عمران اشرف کو پکارتے ہوئے ان کے مشہور کردار بھولا کے نام سے پکارا۔

اس دوران عمران اشرف نے بھی خاتون سے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

مزید خبریں :