Time 09 فروری ، 2023
دلچسپ و عجیب

دبئی کے لیے 58 میل طویل ائیر کنڈیشنڈ شاہراہ کا منصوبہ پیش

باہر سے یہ سڑک ایسی ہوگی / فوٹو بشکریہ یو آر بی
باہر سے یہ سڑک ایسی ہوگی / فوٹو بشکریہ یو آر بی

دبئی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کا گھر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں بہت کچھ منفرد ہے۔

مگر اب دبئی کے لیے ایک ایسا تعمیراتی منصوبہ سامنے آیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

دبئی کی ایک کمپنی یو آر بی کی جانب سے ایک ائیر کنڈیشنڈ شاہراہ تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ شاہراہ 58 میل طویل ہوگی جس کے اوپر ایک چھت موجود ہوگی اور اسے دی لوپ کا نام دیا جائے گا۔

بنیادی طور پر یہ شاہراہ سائیکل چلانے یا پیدل گھومنے والوں کے لیے ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے اس سڑک کے خاکے جاری کیے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ یو آر بی
کمپنی کی جانب سے اس سڑک کے خاکے جاری کیے گئے ہیں / فوٹو بشکریہ یو آر بی

کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد پیدل یا سائیکل سے دبئی میں کسی بھی جگہ پہنچ جانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ شاہراہ دبئی کے گرد گھومے گی اور یہ گاڑیوں سے پاک سر سبز راہداری ہوگی تاکہ لوگ پیدل یا سائیکل پر شہر کی سیر کرسکیں۔

اس کمپنی کی جانب سے دبئی کے صحرا کے لیے زرعی سیاحت کا ایک منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے جسے ایگری ہب کا نام دیا گیا ہے۔

ایگری ہب اندر سے ایسا ہوگا / فوٹو بشکریہ یو آر بی
ایگری ہب اندر سے ایسا ہوگا / فوٹو بشکریہ یو آر بی

اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی تعلیم، ماحول دوست زراعت اور سر سبز سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

دونوں منصوبوں کے لیے پانی اور توانائی کا حصول متبادل ذرائع سے ممکن بنایا جائے گا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ ائیر کنڈیشنڈ شاہراہ 2040 تک تیار ہو جائے گی جبکہ ایگری ہب پر کام کا آغاز 2024 میں ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :