09 فروری ، 2023
شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کا صحت کارڈ ختم کرنا عوام دشمن ذہنیت کا عکاس ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شوکت ترین نے حکومتی فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو طویل کابینہ اور مہنگے غیر ملکی دوروں پر پیسہ خرچ کرنا پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن میں فیصلہ دیں گے جس سے یہ حکومت خوف زدہ ہے۔