09 فروری ، 2023
پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کی بلکہ وہ ٹیم سے قبل تنہا ہی پریکٹس کرنے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی 14 فروری کو کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
میچ کے لیے پشاور کی ٹیم دو روز سے تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے بھی آج تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
جمعرات کو دونوں ٹیموں کو ایک ساتھ شام میں پریکٹس سیشن کرنا تھا تاہم ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتھیوں سے قبل دوپہر میں ہی پریکٹس کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔
بابر اعظم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینئر میں کافی دیر بیٹنگ پریکٹس کی تاہم شام کو ٹیم کے ساتھ وہ موجود نہ تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم شام کی فلائٹ سے اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں وہ جمعہ کو ساتھی کرکٹرز شاداب خان کے ولیمے میں شرکت کریں گے تاہم وہ اپنا پریکٹس کا روٹین مس نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے فلائٹ سے قبل وقت نکال کر بھرپور ٹریننگ کی۔