Time 10 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی کے جناح اسپتال میں زچگی کیلئے لائی گئی خاتون مبینہ طور پر لاپتہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے جناح اسپتال میں زچگی کے لیے لائی گئی خاتون مبینہ طور پرلاپتہ ہوگئی۔

اہل خانہ کے مطابق 24 سالہ خاتون کو صبح 11 بجے زچگی کیلئے اسپتال لایا گیا تھا،دوپہر ایک بجے خاتون کھانا کھانے کے لیے اسپتال سے باہر گئی، کھانا کھانے کے بعد وہ دوبارہ اسپتال چلی گئی تھی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے کیمروں میں خاتون کے اسپتال کے اندر جانے کی ویڈیو ہے لیکن واپسی باہر جانے کی کوئی ویڈیو نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں خاتون کے نام سے کوئی انٹری نہیں، ا ہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کو تین چار گھنٹے بعد آنے کا کہا تھا ، تاہم  چار گھنٹے بعد خاتون کی نند اسے لیبر روم میں لے کر آئی، جس کے بعد خاتون نے اپنی نند کو اس کے شوہر سے موبائل فون لانے کا کہا، نند جیسے ہی موبائل فون دینے لیبر روم گئی تو خاتون وہاں نہیں تھی۔

خاتون کے شوہر وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 4گھنٹے پہلے کی سی سی ٹی ویڈیو دکھائی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بیوی باہر جاتے نظر نہیں آئی۔

وسیم نے کہا کہ صبح اسپتال میں جو ڈاکٹر ملی تھی اب انتظامیہ کہتی ہے کہ وہ ڈاکٹر چھٹیوں پر ہے۔

پولیس نے خاتون کےاہل خانہ کی گمشدگی کی شکایت پر تفتیش شروع  کردی ہے۔ 

مزید خبریں :