10 فروری ، 2023
کراچی: نسلہ ٹاور کیس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزم سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔
تفتیشی افسر نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہےکہ مفرور ملزم منظور قادر کاکا کے نام پر کوئی جائیداد نہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جب کہ منظور قادر سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر سمیت 4 ملزمان کو اشتہار قرار دے دیا جن میں خیر محمد، اسلام احمد اور عرفان قریشی شامل ہں۔