مریم نفیس کے شوہر کو 'گن پوائنٹ' پر لوٹ لیا گیا، اداکارہ غصے سے سیخ پا

یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا: مریم نفیس/ فائل فوٹو
یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا: مریم نفیس/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد کو گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا جس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری اسٹوری میں مریم نے واقعے کی تفصیلات لکھیں اور بتایا کہ ایک اذیت ناک رات گزر جانے کے بعد میں اس بات کو مزید اپنے اندر نہیں رکھ سکتی، میرے شوہر کو گزشتہ شام شوٹ سے واپس آتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔

مریم نے اسٹوری میں لکھا کہ 'یہاں فکرمند ہونے کی وجہ چھینی گئی اشیا نہیں بلکہ صدمہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑا، یہ سوچ کہ کسی نے امان کے سر پر بندوق رکھی، یہ اس سمیت ہم سب کے لیے ایک صدمے جیسی ہے'۔

اسکرین شاٹ/مریم انسٹاگرام
اسکرین شاٹ/مریم انسٹاگرام

انہوں نے لکھا 'یہ شہر کتوں کے پاس جاچکا ہے، لوگ ہر طرف اور ہر جگہ لٹ رہے ہیں، لوگوں کو ہولناک ٹریفک جام میں لوٹا جارہا ہے اور کوئی بھی اس کی دیکھ بھال نہیں کررہا، یہ سب بہت عام ہوچکا ہے'۔

مریم نے لکھا 'تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر برباد کرنے پر مبارک ہو'۔

ساتھ ہی اداکارہ نے شوہر کی خیریت بتائی اور لکھا کہ الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں۔

مزید خبریں :