دنیا کے عمر رسیدہ چوہے کا نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں شامل

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے ایک چڑیا گھر نے  فلم سیریز "اسٹار ٹریک" کے اداکار پیٹرک سٹیورٹ کے نام سے منسوب چوہے کو باضابطہ طور پر دنیا کا قدیم ترین چوہا قرار دیا ہے۔

گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دنیا کا سب سے زیادہ عمر پانے والے چوہے کو دکھایا گیا ہے۔

یہ چوہا امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود ہے اور اس کی عمر 9 سال 209 دن ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس چوہے کا وزن 6 گرام سے کم ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چوہا اتنی عمر پانے کے باوجود بھی صحت مند ہے۔

اس کے علاوہ اس چوہے کو پیسفک پوکٹ ماؤس بھی کہا جاتا ہے یعنی اس چوہے کا تعلق ایسی نسل سے ہے جو جسامت کے لحاظ سے اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ آپ کی جیب میں بھی باآسانی فٹ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس چوہے کا نام انگلش اداکار پیٹرک سٹیورٹ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :