Time 11 فروری ، 2023
پاکستان

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: عمران خان

قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف۔ فوٹو فائل
قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور ہی محال ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ایک مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتا ہے اور دستور کی حفاظت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے مزید لکھا کہ قوم انتخابات کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تحسین کرتی ہے اور آئین کی بالادستی، نظام عدل سے وابستہ امیدیں زندہ کرنے کے لیے عدلیہ کی پُشت پر کھڑی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

مزید خبریں :