Time 11 فروری ، 2023
کھیل

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری

کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے— فوٹو: کراچی کنگز
کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے— فوٹو: کراچی کنگز

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں، کراچی میں کنگز، گلیڈی ایٹرز اور زلمی نے اپنے پریکٹس سیشنز منعقد کیے۔

پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے ملتان میں شروع ہوگا جس کیلئے ایک جانب جہاں ملتان میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں دیگر چار ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں، گزشتہ شب کراچی پہنچنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی جبکہ دیگر تین ٹیموں نے ہفتے کو بھرپور پریکٹس کی۔

دوپہر میں پشاور زلمی کی ٹیم نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ پر خاص توجہ دی، شام میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ساتھ نیٹس پریکٹس کی۔

سرفراز کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی— فوٹو: کراچی کنگز
سرفراز کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی— فوٹو: کراچی کنگز

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے وارم اپ کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پر کام کیا۔ اسلام آباد میں شاداب خان کی شادی میں شرکت کے بعد سرفراز احمد نے کراچی پہنچ کر ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایک موقع پر وہ کراچی کنگز کے نیٹس کی جانب بھی گئے جہاں انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

مزید خبریں :