Geo News
Geo News

Time 11 فروری ، 2023
پاکستان

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

تینوں دہشت گرد رات کے وقت کار کے ذریعے لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے: سی ٹی ڈی— فوٹو:فائل
 تینوں دہشت گرد رات کے وقت کار کے ذریعے لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے: سی ٹی ڈی— فوٹو:فائل

بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور تینوں دہشت گرد رات کے وقت کار کے ذریعے لکی مروت سے پشاور جا رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل  خان اور بنوں میں دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمرزمان،سلیم عرف ملنگ اور احمد نبی  کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں  دہشتگرد ٹارگٹ کلرز ہیں۔