دنیا
Time 12 فروری ، 2023

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات  کی واپسی کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی خاطر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مظاہرے۔

 پیرس میں 5 لاکھ افراد نے پنشن اصلاحات کے خلاف مارچ کیا، مظاہرین نے  گاڑی اور کچرے کے ڈبے جلادیے  جبکہ فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج مظاہرے کیے گئے۔

پنشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد ہوائی اڈوں سے 50 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔

مظاہرین کا فرانسیسی حکومت سے  مطالبہ ہے کہ پنشن کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 برس کرنے کی اصلاحات واپس لی جائیں اور  نچلے طبقے کی جگہ امیروں پر ٹیکس لگا کربجٹ اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے۔

مظاہرین نے صدرمیکرون کو خبردار کیا کہ پنشن منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو  16 فروری کو پہلی ہڑتال کی کال دی جائے گیجبکہ 7 مارچ سے ملک بھر میں پہیہ جام کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :