کھیل
Time 12 فروری ، 2023

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 'آفیشل ترانہ' کونسا غیر ملکی کھلاڑی گائے گا؟

2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ نے سیزن جیتا تھا —فوٹو: فائل
2019 میں سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ نے سیزن جیتا تھا —فوٹو: فائل

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور گلوکار ڈیوائن براوو المعروف ڈی جے براوو  ایک مرتبہ  پھر  پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا  آفیشل گیت گائیں گے۔ 

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں ڈی جے براوو نے اعلان کیا کہ وہ پی ایس ایل 8 میں ایک مرتبہ پھر فرنچائز کا گانا گائیں گے۔

براوو نے فی الحال گانا ریلیز ہونے کی تاریخ تو نہیں بتائی البتہ انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ گانا جلد مداحوں کے لیے پیش کردیا جائےگا۔

اس سے قبل 2019 میں بھی براوو نے کوئٹہ کے لیے 'وی دی گلیڈی ایٹرز'  گایا تھا جسے کافی پذیرائی ملی تھی، اس سال سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ نے سیزن جیتا تھا جب کہ براوو بھی چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:

محمد نواز، افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، سرفراز احمد (کپتان)، نوین الحق، عمر اکمل، وِل اسمیڈ، ونندو ہسارنگا، ، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ، احسن علی، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگل زئی، ایمل خان، مارٹن گپٹل، عمیر بن یوسف۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

مزید خبریں :