Time 12 فروری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ڈی ڈی ایل جے یا پٹھان! شاہ رخ خان نےکونسی فلم دیکھنےکا فیصلہ کیا؟

شاہ رخ، دیپیکا اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کیا ہے: بھارتی میڈیا—فوٹو: بھارتی میڈیا
شاہ رخ، دیپیکا اور جان ابراہم کی فلم پٹھان نے17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبار کیا ہے: بھارتی میڈیا—فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کی کامیابی پر داد سمیٹنے میں مصروف ہیں ، اس حوالے سے شاہ رخ ان دنوں ٹوئٹر پر کافی متحرک بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ویلنٹائن کے موقع پر بھارتی سنیما گھروں میں 1995 کی فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' اور 'پٹھان' کو بیک وقت دکھایا جارہا ہے، یعنی کچھ سنیما گھروں میں ڈی ڈی ایل جے اور کچھ میں پٹھان کی اسکریننگ ہورہی ہے۔

یش راج فلمز نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں فلموں کا پوسٹر شیئر کیا اور بتایا کہ اس ویلنٹائن ڈے پر دو ادوار کی بلاک بسٹر فلمیں سنیما گھروں میں دکھائی جائیں گی۔

اس ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے تبصرہ کیا اور لکھا 'ارے یار اتنی مشکل سے ایکشن ہیرو بنا اور آپ لوگ راج کو واپس لا رہے ہیں، یہ مقابلہ میری جان لے لےگا، میں پٹھان دیکھنے جاؤں گا، راج تو گھرکا ہے'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ، دیپیکا اور جان ابراہم کی فلم پٹھان  نے17 روز میں 900 کروڑ کا کاروبارکیا ہے۔

مزید خبریں :