Time 13 فروری ، 2023
کھیل

عبدالرزاق اور اداکارہ مریم نفیس کی پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے حوالے سے پیشگوئیاں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے حوالے سے جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ’’ہارنامنع ہے‘‘ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اور معروف اداکارہ مریم نفیس نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میری پسندیدہ ٹیم ملتان سلطانز ہے، جبکہ مریم نفیس نے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیا۔

پروگرام کے دوران پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی شاہین آفریدی ہیں لیکن شاہد آفریدی بھی میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں جبکہ عبدالرزاق نے بتایا کہ سرفراز نے کہا تھا کہ اگر بابر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرتے تو انہیں کپتان بناتے۔

پروگرام کے میزبان کی جانب سے پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے فاتح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے لاہور قلندرز میچ جیتے گی جبکہ مریم نفیس نے بھی میچ کیلئے لاہور قلندرز کو ہی اپنا فیورٹ قرار دیا۔

افتتاحی میچ کا مین آف دی میچ کون ہوگا کے سوال پر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے فخر زمان مین آف دی میچ ہوگا جبکہ مریم نفیس کا خیال تھا کہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کو ہونا چاہیے۔

میزبان کی جانب سے پی ایس ایل 8 کے فاتح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ مریم نفیس نے فاتح کیلئے لاہور قلندرز  یا اسلام آباد یونائیٹڈ کو فیورٹ قرار دیا جبکہ عبدالرزاق کو لگتا ہے کہ اس بار پی ایس ایل کی ٹرافی کراچی کنگز کی ٹیم لے اڑے گی۔

مزید خبریں :