Time 13 فروری ، 2023
کھیل

ہاردک پانڈیا دوبارہ شادی کرنے کو تیار، دلہن کون ہے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ان دنوں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز جاری ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا  نےکرکٹ  سے بریک لیا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ سے بریک کے دوران ہاردک پانڈیا ایک بار پھر شادی کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے 31 مئی 2020 کو ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر اب کس سے شادی کررہے ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر شادی کر رہے ہیں۔

ہاردک اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر شادی کر رہے ہیں۔—فوٹو: فائل
ہاردک اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر شادی کر رہے ہیں۔—فوٹو: فائل

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کورٹ میرج ہونے کی وجہ سے  ہاردک اور نتاشا نے شادی کی کوئی شاندار تقریب منعقد نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان کے شہر اُدے پور میں13 فروری کوہوگا جو  16 فروری تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ ہاردک اور نتاشا کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :