Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمےکا ذمہ دار امریکا کے بجائے جنرل باجوہ کو قرار دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کی سازش کا اصل کردار  امریکا کے بجائے جنرل (ر) باجوہ کو قرار دے دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے "وائس آف امریکا" کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج سازش کا اصل کردار امریکا نہیں جنرل (ر) باجوہ ہیں، یہ سازش امریکا سے یہاں امپورٹ نہیں ہوئی،  یہ سازش پاکستان سے امریکا ایکسپورٹ ہوئی تھی۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ جنرل  (ر) باجوہ نے امریکیوں کو باورکرایا کہ میں اینٹی امریکن ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا مفاد اس میں ہے کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں۔

عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، باجوہ اور شہباز شریف کے تعلقات کے نتیجے میں رجیم چینج آپریشن کی راہ ہموارہوئی۔

مزید خبریں :