Geo News
Geo News

Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

بسنت نہیں منائی جائے گی، پابندی پر سختی سے عمل ہوگا: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے، اگر کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلے جائیں گے: محسن نقوی— فوٹو: فائل
جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے، اگر کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلے جائیں گے: محسن نقوی— فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے، اگر کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلے جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ہی تقرر  و تبادلے کر رہے ہیں،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز  نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ ارکان کی تعداد بڑھانے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں بسنت نہیں منائی جائے گی، پابندی پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔